ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں2آئینی درخواستیں دائر

جمعرات 27 اگست 2015 16:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں2آئینی درخواستیں دائرکی گئی ہیں۔دائردرخواستوں میں ان کی گرفتار کو چیلنج کیا گیا ہے۔دائردرخواستوں میں ایک درخواست ان کی والدہ اعجاز فاطمہ نے دائرکی ہے ۔ عابد زبیری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق،صوبائی حکومت،رینجرزاوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم سابق وفاقی وزیر، سیاسی شخصیت اور معززشہری ہیں اوروہ کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں،اگرڈاکٹرعاصم پرکوئی الزام ہے توانہیں دعالت میں پیش کیا جائے تعاون کیلئے تیارہیں۔دوسری درخواست معروف وکیل مولوی اقبال حیدر نے دائر کی ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری غیرقانونی ہے ۔

متعلقہ عنوان :