ڈاکٹرعاصم حسین سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

جمعرات 27 اگست 2015 16:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری،پھرپوچھ گچھ اورتفتیش اور اب جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ،جے آئی ٹی میں نیب ، ایف آئی اے اور رینجرز کے نمائندے شامل ہونگے،نیب اور ایف آئی اے تحقیقات کرینگے ، رینجرز سیکورٹی امور کی نگرانی کرے گی،نیب ریفرنس تیار کرکے عدالت میں جلد پیش کرے گی ،تحقیقات کا دائرہ دبئی سے لندن تک وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بات دبئی میں کرپشن کے کیس میں گرفتار عرفان پوری تک جا سکتی ہے۔ سندھ حکومت اور بیوروکریسی میں کھلبلی مچ گئی ،ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر کئی اہم شخصیات گرفتار ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :