حکومت کا تاریخی ایئرپورٹ ہوٹل کو فروخت کا فیصلہ

جمعرات 27 اگست 2015 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی اداروں کی نجکاری کے ساتھ قومی ورثہ قرار دیئے جانے والے اثاثوں کو بھی نجی شعبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری کے ساتھ ساتھ 1955 میں تعمیر کئے گئے ایئرپورٹ ہوٹل کو نجکاری کے زمرے میں لاتے ہوئے نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ہوٹل کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت پی آئی اے انوسٹمنٹ نے فروخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔1973میں پی آئی اے نے ایئرپورٹ ہوٹل کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ اطلاعات کے مطابق تاریخی ایئرپورٹ ہوٹل کو منہدم کرکے یہاں فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔