کراچی ،سائٹ ایریا میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جمعرات 27 اگست 2015 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے سائٹ میٹروول میں نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ اے تھانے کی حدود اورنگی ٹاوٴن میٹروول قبرستان آغا خان فلیٹس کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 24 سالہ گل اسلم عرف کانا ولد اکرم کو ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور ضابطے کی کاروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، ایس ایچ او سائٹ اے شہزاد الیاس کے مطابق شبہ ہے کہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے یا ساتھیوں نے حصہ کی بٹواری کے دوران قتل کر دیا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے 3 بول پستول کی 3 گولیوں کے خول قبضے میں لے کر فارنزک لیب بھیج دیئے ، مقتول ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :