ایچی سن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آغا غضنفر کو کالج میں داخلے سے روک دیا گیا

جمعرات 27 اگست 2015 16:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ایچی سن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آغا غضنفر کو کالج میں داخلے سے روک دیا گیا، کالج انتظامیہ نے پرنسپل کی گاڑی ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری گھر میں بھی داخلے سے روک دیا ، آغا غضنفر نے کالج انتظامیہ کے خلاف پولیس کو درخواست دیدی ۔ بتایا گیا ہے کہ ایچی سن کالج کے بورڈ آر گورنرز نے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آغا غضنفر کو عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔

جس کے خلاف آغا غضنفر نے عدالت سے رجوع کیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر آغا غضنفر کو پرنسپل کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ۔ عدالتی حکم کے بعد ڈاکٹر آغا غضنفر گزشتہ روز لندن سے لاہور پہنچے اور چارج سنبھالنے کے لئے کالج گئے لیکن انتظامیہ نے انہیں کالج میں داخلے سے روک دیا اور گاڑی ضبط کرنے کے ساتھ سرکاری گھر میں بھی داخلے سے روک دیا گیا ۔ ڈاکٹر آغا غضنفر کی جانب سے کالج انتظامیہ کے لئے مقامی تھانے میں پولیس کو درخواست دیدی گئی ہے۔ آغا غضنفر کے وکیل کا کہنا ہے کہ آغا غضنفر کو کالج میں داخلے سے روکنا عدالتی حکم کی توہین ہے۔