جسٹس ریٹائرڈ ظفر حسین مرزا کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے

جمعرات 27 اگست 2015 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) جسٹس ریٹائرڈ ظفر حسین مرزا کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ظفر حسین مرزا کے انتقال کے حوالے سے تصدیق کردی ہے جسٹس ریٹائرڈ ظفر حسین مرزا سندھ کی مشہور سیاسی شخصیت ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے والد اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدا مرزا کے سسر ہیں سابق جسٹس کو ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یکم اکتوبر 1975 میں جسٹس ریٹائرڈ ظفر حسین مرزا کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابقہ چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سندھ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھابعد ازاں ظفر حسین مرزا کو 4 اگست 1981 میں جنرل ضیاء الحق نے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا تھاوہ 9 اکتوبر 1991 کو ریٹائرڈ ہوئے اور اس کے بعد فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :