دہشت گردی کے مبینہ حملوں کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر کے 36 ایئرپورٹس پر ریڈالرٹ جاری کردیا

جمعرات 27 اگست 2015 16:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) دہشت گردی کے مبینہ حملوں کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر کے 36 ایئرپورٹس پر ریڈالرٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک کے اہم ایئرپورٹس جن میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نورخان ایئربیس بھی شامل ہیں پر گزشتہ روز سے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ‘ دیگر تمام ایئرپورٹس پر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ اس کے باوجود کے مسافروں کی اچھی دیکھ بھال کی جارہی تھی، ایئر پورٹس پر سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹس کے احاطے میں داخل ہونے والے افراد سے پوچھ گچھ اور ان کی تلاشی بھی لی جارہی ہے ‘ زائرین کے لیے جاری ہونے والے عارضی پاس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔