او آئی سی کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کر دار کی تعریف
جمعرات 27 اگست 2015 16:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل عیاد امین مدنی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کر دار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی مسلسل حمایت جاری رہے گی ۔سلامی تعاون کی تنظیم ( او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل عیاد امین مدنی نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات کی اور امت مسلمہ کو درپیش عالمی چیلنجوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم کے مشیر نے انہیں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں اور وزیراعظم کے پرامن ہمسائیگی کے وژن کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔(جاری ہے)
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور پرامن ہمسائیگی کے لئے پالیسیوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں گزشتہ دو عشروں سے زائد عرصہ تک او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مسلسل حمایت پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے پہلی او آئی سی سمٹ برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور کامسٹیک کی جنرل اسمبلی کے 15 ویں سیشن کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جو نومبر 2015ء میں پاکستان میں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.