کمالیہ : پیر محل ہاوسنگ کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مکان میں چھاپہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 16:19

کمالیہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء): پیر محل ہاؤسنگ کالونی میں پولیس اور قانون نافذ کرنےوا لے اداروں نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا. فائرنگ کے تبادلے میں مکان میں موجود دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک دہشتگرد بھی مارا جا چکا ہے. پولیس کے مطابق دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے مزید کارروائی کی جا رہی ہے.