رشید گوڈیل کو آپریشن کیلئے برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال منتقل کئے جانے کا امکان

جمعرات 27 اگست 2015 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو آپریشن کیلئے برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی پسلی میں پھنسی گولی کوئین الزبتھ ہسپتال کے ماہرین ہی نکال سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت میں مزید بہتری کیلئے ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔یاد رہے ملالہ یوسفزئی کے سرمیں لگی گولی بھی کوئین الزبتھ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے نکالی تھی