سابق صدر زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتداء ہو جائے گی،نواز شریف کو سمجھنا چاہیے کہ سیاسی جماعتیں ان کی دست بازو ہیں، صرف سندھ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
جمعرات 27 اگست 2015 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتداء ہو جائے گی،نواز شریف کو سمجھنا چاہیے کہ سیاسی جماعتیں ان کی دست بازو ہیں، صرف سندھ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے۔
وہ جمعرات کو اپنے چیمبر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو یہ پیپلز پارٹی کے ساتھ جنگ کے مترادف ہو گا، سندھ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،مجھے بڑی تکلیف ہوئی جب قاسم ضیاء کے ہاتھ میں ہتھکڑی دیکھی، نیب کو ایسی حرکت پر شرم آنی چاہیے تھی، ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کرنے سے پہلے تفتیش ہونی چاہیے تھی، راجہ پرویز اشرف پر بھی گرے ٹریفکنگ کا کیس بنایا جا رہا ہے، جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ سندھ میں ہو رہا ہے، کیا پنجاب اور دیگر صوبوں میں کرپشن ختم ہو گئی ہے، (ن) لیگ کو سمجھنا چاہیے کہ سیاسی جماعتیں ان کی دست بازوہیں، ہمارا ملک پہلے ہی انتشارکا شکار ہے، فیصلہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کو بچانا ہے یا غیر مستحکم کرنا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.