پاکستان آئندہ 5سے 10سال میں 350ایٹم بم بنا سکتا ہے ، اس قدر ایٹم بم بنانے کے بعد وہ ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا،امریکی تھنک ٹینکس کے انکشاف نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں

جمعرات 27 اگست 2015 16:10

واشنگٹن /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) امریکی تھنک ٹینکس نے پاکستان کی مزید ایٹمی ہتھیار بنانے کی بے مثال صلاحیت کا انکشاف کرکے بھارت کی نیندیں اڑا دیں، ان تھنک ٹینکس نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ پاکستان آئندہ 5سے 10سال میں 350ایٹم بم بنا سکتا ہے اور اس قدر ایٹم بم بنانے کے بعد وہ ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں امریکی تھنک ٹینکس کارنیج انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس اور دی سٹمسن سنٹر نے رپورٹس میں بتایا ہے کہ پاکستان خطے میں غلبہ پانے کی بھارتی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو تیزی کے ساتھ بڑھا رہا ہے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان پہلے ہی ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں بھارت سے کہیں آگے ہے۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت 120ایٹم بم ہیں جبکہ بھارت کے پاس 100کے قریب ہیں۔تھنک ٹینکس کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے میں سالانہ 20ایٹم بموں کا اضافہ کر سکتا ہے۔ پاکستان کے پاس اعلیٰ کوالٹی کی یورینیم کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے جو اس کی مزید ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کا بڑا جواز ہے۔ دوسری طرف بھارت کے پاس پلاٹینیم کا بڑا ذخیرہ موجود ہے جس سے وہ مزید وارہیڈ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اگر پاکستان اپنی صلاحیت کے تناسب سے ایٹمی ہتھیار بناتا رہا تو 5سے 10سالوں کے درمیان وہ امریکہ اور روس کے بعدسب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :