(ن) لیگ انصاف دینے والوں کی بھی دشمن بن چکی ،ٹریبونل کے ججز کو دھمکیاں دینے پر چیف جسٹس کو ازخود نوٹس لینا چاہیے‘ چوہدری محمد سرور
جمعرات 27 اگست 2015 15:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ملک میں شفاف انتخابی عمل اوردھاندلی میں ملوث الیکشن کمیشن کے اراکین کے خلاف کاروائی کیلئے (ن) لیگ سمیت تمام جماعتوں سے تحر یک انصاف کا ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ(ن) لیگ انصاف دینے والوں کی بھی دشمن بن چکی ہے اور انکے وزراء ٹریبونل کے ججز کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،چیف جسٹس آف پاکستان کو ازخود نوٹس لینا چاہیے ‘ تحر یک انصاف غیر آئینی نہیں جمہو ری اور آئینی طر یقے سے تبدیلی چاہتی ہے ورنہ عمران خان کب کے ملک کے وزیر اعظم بن چکے ہوتے ‘عوام کا ا لیکشن کمیشن اور (ن) لیگ پر سے اعتبار ختم ہو چکا ہے‘موجودہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران کی موجودگی میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے شفاف ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا انکو پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے بھی بر طرف کر نا پڑتا ہے تو انکو فارغ کیا جا ئے ‘موجودہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے کسان ‘مزدر او ر سر کاری ملازموں سمیت ہر طبقہ سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے اصل ذمہ دار الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران ہیں اور تحر یک انصاف کا ان کو ہٹانے کا مطالبہ مکمل طور پر آئین وقانون کے مطابق ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی تحر یک انصاف کاساتھ دیں رہی ہیں ہم ماضی کی باتوں کو بھولنے کیلئے تیار ہیں اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر (ن) لیگ بھی ملک میں شفاف انتخابی عمل چاہتی ہے تو الیکشن کمیشن کے چاروں اراکین کی قانون سازی کے ذریعے بر طرفی اور ملک میں شفاف انتخابی عمل کیلئے تحر یک انصاف کا ساتھ دیں ور نہ ملک میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوسکے ۔
انہوں نے کہا کہ جب بائیو میٹرک کے تحت بھارت میں انتخابات ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتے اور ایک بات بالکل واضح ہو چکی ہے کہ بائیومیٹرک کے تحت انتخابات کروانا کوئی مشکل کام نہیں ہے اگر حکمرانوں اور الیکشن کمیشن کی نیت ٹھیک ہو تو یہ کام چند مہینوں میں ہو سکتا ہے مگر حکمرانوں نے ڈھائی سالوں میں ملک میں شفاف انتخابی عمل کیلئے کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے عوام کا حکو مت اور الیکشن کمیشن سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہو تے جارہے ہیں لوگوں کو عدالتوں اور پو لیس سے انصاف نہیں مل رہا اور تمام ادارے سیاسی ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے غر یبوں کی مشکلا ت میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے آئین وقانون کے تحت ہی ملک میں تبدیلی کی بات کی ہے اور تحر یک انصاف کی سیاسی جدوجہد بھی مکمل طور پر جمہو ری اور آئینی ہے اگر ہم غیر آئینی طریقے کی سیاست کرتے تو عمران خان کب کے اس ملک کے وزیر اعظم بن چکے ہوتے مگر ہم آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ تین حلقوں میں دھاندلی کی تصد یق کے بعد عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کی تصد یق ہوچکی ہے اور حکمران کسی بھی صورت دھاندلی کے داغ سے اپنے چہروں کو نہیں بچا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے چور مچائے شور کی بجائے بدتر ین دھاندلی پر قوم سے معافی مانگیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.