Live Updates

اسلام آباد : جاوید ہاشمی نے نظام سے متعلق عمران خان کے موقف کی تائید کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 15:09

اسلام آباد : جاوید ہاشمی نے نظام سے متعلق عمران خان کے موقف کی تائید ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : باغی بھی عمران خان کے موقف کے معترف ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے بھی عمران خان کے موقف کی تائید کر دی .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان درست کہتے تھے کہ نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے جس پر حکومت کو بھی شروع دن سے غور کرنا چاہئیے تھا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے مجھے پہلے جتنا پیار دیا اب بھی اُتنا ہی پیار دیتے ہیں لیکن میں اپنی غلطی مانتا ہوں کہ میں نے پی ٹی آئی کے کارکنان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات