میاں عزیز الرحمن چن 2015کے لئے ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے”سٹیل میلٹز“کے چےئرمین مقر ر

جمعرات 27 اگست 2015 14:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر حمید اختر چڈھا نے میاں عزیز الرحمن چن کو 2015کے لئے ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے”سٹیل میلٹز“کا چےئرمین مقر ر کیا ہے۔میاں عزیز الرحمن چن کو ان کے وسیع تجربے کی بدولت اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حمید اختر چڈھا نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سٹیل مٹیلز ایسوسی ایشن کے مسائل کو مشاورت کے ساتھ حل کریں اور انہوں نے میاں عزیز الرحمن چن کو ایف پی سی سی آئی کیطرف سے سٹیل میٹلز کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر میاں عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پاکستان کی چھوٹی صنعتیں ہی صنعت وتجارت کو ترقی دے سکتی ہے،پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت اور نوجوان نسل کو خود کفالت کی منزل سے روشناس کروانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔