متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام ”قبضہ ،قتل اور مقدمہ “کے موضوع پر سیمینار کل منعقد ہو گا

جمعرات 27 اگست 2015 14:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کل ( جمعہ )28اگست کو 3بجے سہ پہر الحمراء ہال نمبرlllدی مال روڈ لاہور میں ’ قبضہ ،قتل اور مقدمہ “کے موضوع پر سیمینار منعقد ہو گاجس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید مہمان خصوصی ہو ں گے۔جبکہ چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاورق اس کی صدارت کر یں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں وفاقی وزیر مملکت پیر امین الحسنات ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان، سابق وفاقی وزراء ایس ایم ظفر،ڈاکٹر خالد رانجھا، جسٹس (ر)ذوالفقار علی بخاری، جسٹس (ر)حاجی محمد اکرم بیٹو، سردار رمیش سنگھ اروڑا (ایم پی اے)، جسٹس (ر)چوہدری اشرف بھٹی،پروفیسر شازیہ اکبر، سینئر قانون دان محمد اکرم چوہدری، سابق صدر لاہور بار ساجد بشیر سمیت دیگر مختلف سیاسی و سماجی رہنماء اور دانشور حضرات خطاب فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :