سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے آئی جی سندھ کوشوہر کی حالت بارے معلومات فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا

سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری چیلنج کر دی گئی

جمعرات 27 اگست 2015 14:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سابق وزیر پٹرولیم اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے آئی جی سندھ کوشوہر کی حالت بارے معلومات فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیاجبکہ سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری بھی چیلنج کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے آئی جی سندھ کوشوہر کی حالت بارے معلومات فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا،خط کے متن میں کہاگیاکہ مجھے بتایا جائے کہ میراشوہر کہاں اور کس حالت میں ہے اور ان کا تعلق تعلیم یافتہ اور قانون پسند گھرانے سے ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ہیں جس کے باعث انہیں مسلسل ادویات اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔واضح رہے کہ خط نجی ہسپتال کے لیٹر ہیڈ پر لکھا گیاہے۔دوسری جانب ان کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو بھی چیلنج کر دیا ہے،درخواست عباد زبیری ایڈوکیٹ کی توسط سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں وفاقی ،صوبائی اور رینجرز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :