وزیراعظم رواں سال امریکی صدر کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کریں گے، دورے کی ابھی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی، بھارت سے مذاکرات کی منسوخی بارے پاکستان نے اقوام متحدہ کو موقف سے آگاہ کر دیا ،مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو ہدایت کر دی گئی کہ بھارتی مداخلت سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کریں، بھارتی شرائط پر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ،پاکستان رینجرز ارور بی ایس ایف حکام کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ دہلی میں ہو گی ،پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہوت کار کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی ہفتہ وارنیوز بریفنگ
جمعرات 27 اگست 2015 14:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف رواں سال امریکی صدر کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کریں گے، تاہم دورے کی ابھی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی، بھارت سے مذاکرات کی منسوخی بارے پاکستان نے اقوام متحدہ کو موقف سے آگاہ کر دیا ہے،مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ بھارتی مداخلت سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کریں، بھارت کی شرائط پر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ،پاکستان رینجرز ارور بی ایس ایف حکام کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ دہلی میں ہو گی ،پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہوت کار کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
وہ جمعرات کو ہفتہ وارنیوز بریفنگ دے رہے تھے ۔(جاری ہے)
قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ اتحادی سپورٹ فنڈ کا معاملہ امریکہ کے ساتھ اٹھایا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف صدر اوبامہ کی دعوت پر رواں سال امریکہ کا دورہ کرینگے تاہم دورے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہو ئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کو ہر اس معاملے پر باخبر رکھے گا جس پر تشویش ہو گی ، اقوام متحدہ اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کی تجویز نہیں۔
قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے،بھارت کی شرائط پر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،پاکستان افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا ،افغان حکام نے پاکستانی ڈپلومیٹک سٹاف اور سفارتخانے کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے ،اپنے لوگوں اور اثاثوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہوت کار کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے شہریوں کو مشرق وسطیٰ اور افریقہ ممالک کے سفر سے روکتے ہوئے کہا کہ شہری ایسے ممالک کے سفر سے گریز کریں جہاں جنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو آگاہ کر دیا تھا کہ شرائط عائد کی گئیں تو سلامتی مشیروں کی ملاقات ممالک نہیں ہو گی،پیشگی شرائط کے باعث پاکستانی وفد نے بھارت کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے الزامات بے بنیاد اور افسوسناک ہیں، پاکستان نے افغانستان کے متعلقہ حکام کو موقف پہنچا دیا ہے،افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے، افغان حکومت نے پاکستان ڈپلومیٹک سٹاف اور سفارتخانے کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.