پاک فوج نے بدامنی اور خوں ریزی کے سیلاب کے سامنے بند باندھا،قبائل اور پاک فوج اپنی لازوال قربانیوں کے طفیل جنگ جیت رہے ہیں،مسلح افواج نے جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں وہ لازوال ہیں، دلی خواہش تھی کہ میں جنگ کے محاذ پر آ کر جوانوں کو سینے سے لگاوٴں اور شہیدوں اور غازیوں کوخراجِ تحسین پیش کروں، جس قوم میں آپ جیسے سرفروش مجاہد موجودہوں ، فتح و کامرانی اس کا مقدر بن جاتی ہے، افسروں اور جوانوں نے اس جنگ کے دوران عزم و ہمت اور شجاعت کی جو داستانیں رقم کیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہے

صدر مملکت ممنون حسین کاپشاور طورخم روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 27 اگست 2015 14:45

طورخم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائل اور پاک فوج اپنی لازوال قربانیوں کے طفیل جنگ جیت رہے ہیں،مسلح افواج نے اس جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں وہ لازوال ہیں، میری دلی خواہش تھی کہ میں جنگ کے محاذ پر آ کر اپنے جوانوں کو سینے سے لگاوٴں اور شہیدوں اور غازیوں کوخراجِ تحسین پیش کروں، جس قوم میں آپ جیسے سرفروش مجاہد موجودہوں ، فتح و کامرانی اس کا مقدر بن جاتی ہے، افسروں اور جوانوں نے اس جنگ کے دوران عزم و ہمت اور شجاعت کی جو داستانیں رقم کیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وہ جمعرات کو پشاور طورخم روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور تاریخی شاہراہ کا افتتاح ایک نئے دور کا آغاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی تکمیل اس امر کا واضح اعلان ہے کہ دشمن پسپا ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائل اور پاک فوج اپنی لازوال قربانیوں کے طفیل یہ جنگ جیت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہ قبائلی علاقوں اور پاکستان کے حالات کی بہتری میں تاریخ ساز کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس شاہراہ کے افغانستان پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ اب قبائلی عوام کو آمدورفت کے بہتر ذرائع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس شاہراہ سے قبائلی عوام کو صحت و تعلیم جیسی سہولتوں کے جدید مراکز تک پہنچنے میں بھی آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس تاریخی شاہراہ کی تعمیر پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن تعریف کا مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے فاٹا کے دیگر علاقوں میں بھی 680 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بدامنی اور خوں ریزی کے سیلاب کے سامنے بند باندھا۔مسلح افواج نے اس جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں وہ لازوال ہیں۔میری دلی خواہش تھی کہ میں جنگ کے محاذ پر آ کر اپنے جوانوں کو سینے سے لگا?ں اور شہیدوں اور غازیوں کوخراجِ تحسین پیش کروں۔ جس قوم میں آپ جیسے سرفروش مجاہد موجودہوں ، فتح و کامرانی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ افسروں اور جوانوں نے اس جنگ کے دوران عزم و ہمت اور شجاعت کی جو داستانیں رقم کیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔

متعلقہ عنوان :