لاہور : ایچی سن کالج کے پرنسپل آغا غضنفر کو کالج کے اندر داخلے سے روک دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 14:33

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : ایچی سن کالج کے پرنسپل آغا غضنفر کو کالج میں داخلے سے روک دیا گیا . تفصیلات کے مطابق آغا غضنفر عدالتی حکم پر عہدے کا چارج سنبھالنے گئے تھے جس پر وہاں موجود سکیورٹی ان کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا.

(جاری ہے)

کالج انتظامیہ نے پرنسپل کی گاڑی ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری گھر میں بھی داخلے سے روک دیا ہے. آغا غضنفر عدالتی حکم کے بعد عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے آج صبح ہی لندن سے لاہور پہنچے تھے. آغا غضنفر کے وکیل کا کہنا ہے کہ آغا غضنفر کو کالج میں داخلے سے روکنا عدالتی حکم کی توہین ہے.

متعلقہ عنوان :