پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

جمعرات 27 اگست 2015 14:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ، الیکشن کمیشن نے صوبے میں یونین کونسلوں ، وارڈز اور پولنگ عملے کی فہرست جاری کر دی۔پنجاب الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کی ایک میڑو پولیٹن کارپوریشن جبکہ 274یونین کونسلیں ہوں گی ۔ اسی طرح صوبے میں میونسپل کارپوریشنز کی تعداد 11 جبکہ مونسپل کمیٹی کی تعداد 460ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کونسلوں کی تعداد 35جبکہ ان کی وارڈز کی تعداد 3281ہوگی ، مونسپل کمیٹیوں کی تعداد 182جبکہ وارڈز 3587ہوگی ۔ صوبے میں کل یونین کونسلیں اور میونسپل وارڈز کی تعداد 7602ہوگی۔صوبے کے لئے بنائے جانے والے 130،000پولنگ بوتھ اور 45،466پولنگ اسٹیشنز کا ابھی گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔ اسی طرح 777ریٹرنگ آفیسرز 10جولائی کو لگائے گئے جبکہ 45466پریزئنڈنگ آفیسرز 260،000جبکہ پولنگ آفیسرز کی تعداد 130،000ہوگی۔

متعلقہ عنوان :