پاکستانی وزارت خارجہ کی سفیر وں کوایک دن پاکستانیوں کیلئے مختص کرنے کی ہدایت

جمعرات 27 اگست 2015 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں ایک دن پاکستانیوں کے مسائل سننے کیلئے مختص کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔ خط میں تمام سفیروں اور ہائی کمشنرز کوہفتے میں ایک دن پاکستانیوں کے مسائل سننے کیلئے مختص کرنے کا کہا گیا خط کے مطابق سفیر اور ہائی کمشنر نادرا اور وزارت داخلہ سمیت دیگر محکموں سے متعلق مسائل اور شکایات اکٹھے کر کے تجاویز بھجوائیں۔حافظ احسان کھوکھر ازالہ شکایات کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز مقرر کیا گیا ۔