امریکہ پاکستان کو دووائپر جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کر یگا ‘ برطانوی جریدہ

جمعرات 27 اگست 2015 14:13

امریکہ پاکستان کو دووائپر جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کر یگا ‘ برطانوی جریدہ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) برطانوی جریدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو 6ارب روپے کے 2وائپر جنگی ہیلی کاپٹر اگست2018 تک فراہم کرے گا۔ برطانوی ہفتہ وار دفاعی جریدے ’IHS Jane‘ کے مطابق پاکستان کے لئے جنگی ہیلی کاپٹرز کی تیاری اور فراہمی کا ٹھیکہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیل ہیلی کاپٹر کمپنی کو دے دیا گیا پاکستان کا امریکہ سے ہیلی کاپٹر اور ہیلفائر میزائل کا معاہدہ رواں برس اپریل میں ہو ا تھا۔

معاہدے کا صرف 10فیصد تقریباً 58ملین ڈالر کا معاہدہ دے دیا گیا ہے۔ 15ہیلی کاپٹروں میں 6ارب روپے سے زائد کے 2وائپر ہیلی کاپٹر 2018میں پاکستان کو فراہم کر دیئے جائیں گے، باقی 13اس کے بعد فراہم کیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ دفاع کا گزشتہ روز مختلف دفاعی ساز و سامان کے لئے 60ارب 44کروڑ روپے کا معاہدہ بیل ہیلی کاپٹر سے طے ہوگیا کنٹریکٹ میں پاکستان کیلئے AH-1Zوائپر جنگی ہیلی کاپٹروں کی تیاری اور فراہمی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے رواں برس اپریل میں 15جنگی ہیلی کاپٹر AH-1Zکی فروخت کی درخواست کی تھی اور اس معاہدے پر دستخط کی پہلی سرکاری تصدیق بھی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ 15ہیلی کاپٹروں میں سے اس مرحلے پر کتنے ہیلی کاپٹروں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ پاکستان کی درخواست پر دفاعی ساز و سامان کی فراہمی کے لیے امریکی وزارت دفاع کی سلامتی کو آپریشن ایجنسی نے نوٹیفکیشن جاری کیا اس میں 1000ہیل فائر میزائل بھی شامل ہیں۔

پاکستان کیلئے وائپر ہیلی کاپٹروں اور ہیل فائر میزائل شمالی وزیرستان سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن میں معاون ثابت ہوں گے ‘پاکستان کوبرا ہیلی کاپٹروں کی جگہ وائپر ہیلی کاپٹر تبدیل کرنا چاہتا ہے، امریکی لڑاکا ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پاکستان نے چین سے چیگ ڈبلیو زیڈ ٹن جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کیے پاکستان نے روس سے ایم آئی 35جنگی ہیلی کاپٹر کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :