پاکستان نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ‘ فوجی مبصر گروپ سے تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات 27 اگست 2015 14:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ‘ فوجی مبصر گروپ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تفصیلات بتائی ہیں ۔ رواں سال جولائی اور اگست میں بھارت نے سو بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔