وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات ‘ باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال

جمعرات 27 اگست 2015 14:13

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے لندن میں برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں برطانیہ کو مطلوب افراد ، منی لانڈرنگ کیس اور نفرت انگیز تقاریر کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ‘ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :