وفاقی انسداد بد عنوانی عدالت نے یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کی گرفتاری کے احکامات جار کر دی

جمعرات 27 اگست 2015 14:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر امین فہیم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے جمعرات کو فیڈرل اینٹی کرپشن کورٹ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 12 مقدمات کے چالان پیش کیے۔ایف آئی اے کی جانب 12 مقدمات کے حتمی چالان ٹڈاپ اسکینڈل میں پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

انسداد بدعنوانی کی جانب سے پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دونوں رہنماوٴں کو پیش ہونے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم پیش نہیں ہوئے تھے۔جمعرات کو دونوں رہنماوٴں کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں کرپشن کے الزامات کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے تھے۔