پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو ہزاروں پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف
جمعرات 27 اگست 2015 14:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو ہزاروں پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف ہواہے جس کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے 79 ہزار 816 شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں اور مشکوک افغان باشندوں کے شناختی کارڈز کی چھان بین کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد نے نادرا عملے کی ملی بھگت اور غلط دستاویزات کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کررکھے ہیں وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے نشاندہی ہونے پر پہلے مرحلے میں 79 ہزار 816 شناختی کارڈ بلاک کردیئے ہیں اورپاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے مشکوک افغان باشندوں کے شناختی کارڈز کی چھان بین کا عمل تیز کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل افغان باشندوں کو سات سال تک قید اور پاکستان سے نکالے جانے کی سزا ہوسکتی ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ غیر ملکی باشندوں کوجاری کئے گئے پاکستانی شناختی کارڈز کی تعداد اندازے سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.