سندھ ہائیکورٹ میں تعینات چھ نئے ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعرات 27 اگست 2015 13:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ میں تعینات چھ نئے ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے ان سے حلف لیا۔حلف کے لئے منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب ہائیکورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئی جس میں دیگرجج اور سینئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نئے حلاف اٹھانے والے ججوں میں جسٹس نذر اقبال ، جسٹس عبدالمالک، جسٹس ظفر راجپوت،جسٹس بیگم اشرف جہاں،جسٹس شاہنواز طارق اور جسٹس جنید غفار شامل ہیں۔انہیں ایڈیشنل ججوں کے طو رپر ایک سال کے لئے تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تقرری کی سفارش ججز تقرری کمیٹی نے چند روز قبل دی تھی جس کے بعد صدر مملکت نے اسکی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :