ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

جمعرات 27 اگست 2015 13:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ مولوی اقبال حیدر کے توسط سے ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اعجاز فاطمہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سابق وفاقی وزیر اور معزز سیاسی شخصیت ہیں اور وہ کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو حراست میں لینا اور گرفتاری ظاہر نہ کرنا غیرقانونی ہے اور اگر کسی بھی الزام میں تحقیقات کرنی ہیں تو وہ تعاون کے لیے تیار ہیں درخواست میں وفاق ‘صوبائی حکومت ‘قومی احتساب بیورو (نیب) اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر کو فریق بنایا گیا -

متعلقہ عنوان :