کراچی ‘ مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 27مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 27 اگست 2015 13:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزنے چھاپہ مار کارروائیوں کے دور ان 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا کی رہائشی عمارت یوسف پلازہ میں رینجرز نے چھاپہ مار کر خاتون سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب گلبرگ چاند مارکیٹ میں رینجرز کی تلاشی کے بعد پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ‘ گزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 20 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا-

متعلقہ عنوان :