باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکا،قبائلی رہنما ملک رحیم گل جاں بحق

جمعرات 27 اگست 2015 13:32

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے دیسی ساختہ ریمو ٹ کنٹر ول بم دھماکے میں ایک قبائلی رہنما جا ں بحق ہو گئے۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق یہ دھماکہ ایجنسی ہیڈ کوارٹر خار سے کوئی 45 کلومیٹر دور بر چمر کند میں صبح سویرے اس وقت ہوا جب ملک رحیم گل وہاں سے پیدل گزر رہے تھے۔ اس دھماکے میں رحیم گل موقع پر جا ں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اآپریشن شروع کردیا۔ ادھر باجوڑ ایجنسی میں ایک مرتبہ پھر تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قبائلی رہنماوٴں اور سکیورٹی فورسز پر یہ تیسرا حملہ ہے۔ ہلاک ہونے والے قبائلی رہنماوٴں میں فضل کریم، دعوہ خان اور محمد خان شامل ہیں جبکہ اس میں ایک قبائلی ملک کے ساتھ ایک بچہ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔