شہید صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کا زخمی ڈرائیور 12روز بعد چل بسا

سانحہ شادی خان کے شہداء کی تعداد 18ہوگئی

جمعرات 27 اگست 2015 13:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سانحہ شادی خان میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کا زخمی ڈرائیور 12روز بعد چل بسا، 2خودکش حملہ آوروں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 20ہو گئی، تفصیلات کے مطابق 16اگست کو حضرو کے گاوٴں شادی خان میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرہ پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 16افراد شہید دو حملہ آور ہلاک اور 18زخمی ہو گئے تھے بعد ازاں ایک زخمی امریز خان چوتھے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا تھا جبکہ شجاع خانزادہ کا ڈرائیور غریب نواز عرف مِنا 12 ویں روز چل بسا اس طرح سانحہ شادی خان کے شہداء کی تعداد 18ہوگئی جبکہ 2نامعلوم افراد تھے جن کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ وہ حملہ آور ہو سکتے ہیں یوں شجاع خانزادہ پر حملہ کے نتیجے میں ان سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 20ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :