راولپنڈی: ڈینگی زور پکڑنے لگا،33افراد مرض کا شکار

جمعرات 27 اگست 2015 13:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) راولپنڈی میں ڈینگی زور پکڑنے لگا، شہر میں اب تک ڈینگی سے 33 مریض متاثر ہو چکے۔ انتظامیہ کے مطابق اگست میں اب تک 33افراد میں اس جان لیوا مرض کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا خطرہ ستمبر کے اّخر تک رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈینگی کے مریضوں کے لیے ہولی فیملی،ڈی ایچ کیواور بے نظیر بھٹو اسپتال میں الگ وارڈز بنادیے گئے ہیں۔راولپنڈی میں ڈینگی سے ڈرے سہمے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نا کا فی ہیں۔احتیاط نہ برتنے والے لوگوں کو جرمانے تو کیے جا رہے ہیں لیکن مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :