الیکشن ٹربیونل لاہور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 98کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محض الزامات کی بنا پر کسی رکن اسمبلی کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 اگست 2015 12:45

الیکشن ٹربیونل لاہور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 98کا تفصیلی فیصلہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔تفصیلی فیصلہ پینتالیس صفحات پر مشتمل ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ این اے اٹھاون میں بے ضابطگیوں اور رکن قومی اسمبلی طارق محمود کی جعلی ڈگری کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

امتیاز صفدر وڑائچ نے محض الزامات عائد کر کے این اے اٹھاون سے متعلق انتخابی عذر داری دائر کی۔

امتیاز صفدر وڑائچ طارق محمود پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکے۔ٹربیونل کسی رکن قومی اسمبلی کو محض الزامات کی بنا پر نااہل قرار نہیں دے سکتا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 98میں پیپلز پارٹی کے ناکام امیدوار امیتیاز صفدر وڑائچ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق محمود کی انتخابی اہلیت کو چیلنج کر رکھا تھا۔