لاہور ہائیکورٹ نے چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کے نام پر سروس روڈکی بندش اور پختہ تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر لوکل کمیشن مقرر کرتے ہوئے جائزہ رپورٹ طلب کر لی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 اگست 2015 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار رانا سجاد صدیق نے موقف اختیار کیا کہ کیمپس پل کے قریب چینی قونصلیٹ کی تعمیر جاری ہے جبکہ قونصلیٹ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر سروس روڈ کو پختہ بنکرزتعمیر کر کے بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہقونصلیٹ کے اردگرد کے رہائشیوں کو اپنے ہی گھروں میں محصور کر کے خوف وہراس میں مبتلا کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اہل علاقہ کو مسلسل تنگ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی نہ ہی کسی شاہرہ کو بند رکھا جا سکتا ہے۔جس پر عدالت نے لوکل کمیشن مقرر کرتے ہوئے نو ستمبر کو تفصیلی جائزہ رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :