عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری خزانہ پنجاب یوسف خان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 اگست 2015 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) یہ درخواست پنجاب سروس ٹربیونل ایمپلائز ایسویسی ایشن کے صدر عمر حیات جامی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود پنجاب سروس ٹربیونل کے ملازمین کو عدالتی الاونس فراہم نہیں کیا جا رہا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر تین صوبوں میں موجود سروس ٹربیونلز کے ملازمین کو عدالتی الاونس فراہم کیا جا رہا ہے۔

عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میںسروس ٹربیونل کے ملازمین عدالتی ملازم کی تعریف پر پورا اترتے ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل الاونس نہ ملنے سے سروس ٹربیونل کے ملازمین شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں لہذا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔