لاہور ہائیکورٹ نے کاسمو پولیٹن کلب کے بیس ستمبر کو ہونے والے انتخابات روکنے کے لئے دائر درخواست پر سیکرٹری جوائنٹ سٹاک کمپنیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 اگست 2015 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل فاروق امجد میر نے موقف اختیار کیا کہ کلب قوانین کے تحت بی اے کی ڈگری کے حامل امیدوار ہی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔موجودہ انتخابی شیڈول کے مطابق کسی امیدوار کے لئے گریجوایشن کی شرط نہیں رکھی گئی جو کہ قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جناح باغ لاہور میں موجود کاسمو پولیٹن کلب تاریخی حیثیت کا حامل ادارہ ہے جس سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات منسلک ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی قابلیت نہ رکھنے والے امیدواروں کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ قوانین پر عمل درآمدنہ کرنے تک انتخابی عمل روکنے کا بھی حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے کاسمو پولیٹن کلب کے بیس ستمبر کو ہونے والے انتخابات روکنے کے لئے دائر درخواست پر سیکرٹری جوائنٹ سٹاک کمپنیز کونو ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :