بولان،ریلوے کی پٹری پر بم نصب کرتے تین دہشت گرد دھماکے سے ہلاک ہوگئے

جمعرات 27 اگست 2015 12:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بولان کے علاقے میں تین دہشت گرد اپنے ہی ہاتھوں مارے گئے۔ تینوں دہشت گرد تخریب کاری کے سلسلے میں ریلوے کے ٹریک پر بم نصب کر رہے تھے کہ اسی دوران بم پھٹ گیا جس سے تینوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کی آواز سن کر سکیورٹی اہلکار موقع پہنچ گئے جنہوں نے دہشت گردوں کی نعشوں کی شناخت کے لئے انہیں ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔لیویز اہلکاروں کو وقوعہ پرتین ہینڈ گرنیڈ بھی ملے ، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔دھماکے سے ریلوے لائن کو بھی نقصان پہنچا جس کی فوری مرمت کے لئے ریلوے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :