کوئٹہ : سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 12:09

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : سرایب روڈ پا نامعلوم افراد نے فائرنگ کی . پولیس کے مطابق دو افراد اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے. پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے. جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی . تاہم جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال پہنچا دی گئی ہیں.