ملتان ، سینٹرل جیل میں 6قتل کرنے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

جمعرات 27 اگست 2015 12:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) ملتان کی سینٹرل جیل میں 6قتل کرنے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا ۔ مجرم نے 1996میں 6افراد کا قتل کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مجرم جس کا نام مقبول حسین تھا، اس کا تعلق خانیوال کے علاقے سرائے سدو سے تھا۔

(جاری ہے)

مجرم نے اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے 1996میں 6افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے مجرم مقبول حسین کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ جمعرات کی علی الصبح ملتان کی سینڑل جیل میں مجرم کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہونے کے بعد مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی سے پہلے سے مجرم کی اس کے لواحقین سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :