شجاع خانزادہ شہید کے ڈیرے پر خود کش حملے میں زخمی ہونیوالا ڈرائیور فیملی ہسپتال میں دم توڑ گیا

جمعرات 27 اگست 2015 12:06

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) اٹک میں شجاع خانزادہ شہید کے ڈیرے پر خود کش حملے میں زخمی ہونیوالا ڈرائیور غریب نواز ہولی فیملی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 22 ہوگئی تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہولی فیملی ہسپتال میں اٹک خود دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونیوالا غریب نواز کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کو ڈرائیور تھا ۔ اٹک دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق غریب نواز کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اٹک کے علاقے شادی خان میں شجاع خانزادہ شہید کے ڈیرے پر 16 اگست کو خود کش دھماکہ ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :