عالمی بینک نے فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی

جمعرات 27 اگست 2015 12:06

نیو یارک / اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) عالمی بینک نے فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی ، آئی ڈی پیز کے ہر خاندان کو یکمشت 35000 روپے جبکہ 4 ماہ تک 4 ہزار روپے فی خاندان کو دیئے جائیں گے ، عالمی بینک فاٹا کے 1 لاکھ 20 ہزار خاندانوں کو امداد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ورلڈ بینک سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے عالمی 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد دے گا ، ورلڈ بینک کی طرف سے دی جانیوالی امداد آئی ڈی پیز کی بحالی اور ان کے بچوں کی تعلیم اور صحت پر خرچ کی جائے گی ، ورلڈ بینک فاٹا کے 1 لاکھ 20 ہزار خاندانوں کو امداد فراہم کرے گا ، آئی ڈی پیز کے ہر خاندان کو یکمشت 35 ہزار روپے جبکہ چار ماہ تک چار ہزار روپے فی دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :