پنجاب یونیورسٹی میں بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2015 کے نتائج کا اعلان ، طالبات نے میدان مار لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 11:01

لاہور(اردو پوائنٹ تازی ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی 2015 ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق طالبات نے میدان مار لیا. تفصیلات کے مطابق بی ایس سی میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کرلیں۔پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام صوبے بھر میں بی اے ،بی ایس سی کے امتحانات میں کُل ایک لاکھ 21 ہزار 6 سو 58 طلبا نے حصہ لیا جن میں سے 48 ہزار 5 سو 82 کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

بی ایس ایس میں فیصل آباد کی عائشہ خان نے 699 نمبر حاصل کر کے پہلی، قصور کی حفصہ نے 695 نمبر حاصل کر کے دوسری اور فیصل آباد کی فصاحت فاطہ نے 675 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، بی اے میں شاہدرہ لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ رملہ طیب 674 نمبرز لےکر پہلی، شاہدرہ کے ہی اظہر علی 664 نمبروں کے ساتھ دوسری اور حافظ آباد کی اُمٍ کلثوم نے 654 نمبرز لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی.

امتحانات میں کامیابی کا تناسب 39.93 رہا. پنجاب یورنیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں تقریب کل الرازی ہال میں منعقد کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :