عمر اکمل نوجوان لڑکی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے

muhammad ali محمد علی منگل 25 اگست 2015 23:55

عمر اکمل نوجوان لڑکی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے

اوسلو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) پاکستان کے مایہ ناز نوجوان بلے باز عمر اکمل ایک نوجوان لڑکی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز عمر اکمل ان دنوں ناروے میں موجود ہیں۔ ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے لڑکیوں کے منعقدہ ایک میچ میں عمر اکمل نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران عمر اکمل کو وہاں موجود تماشائیوں کے سامنے اس وقت شرمندگی کا مظاہرہ کرنا پڑ گیا جب ایک نوجوان لڑکی اسماء احمد نے عمر اکمل کو اپنی گیند پر کلین بولڈ کردیا۔ عمر اکمل کے کلین بولڈ ہونے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کردی گئی جس نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے۔