چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی میر بلخ شیر مزاری، سردار مقصود لغاری سے سیاسی صورتحال پر بات چیت

منگل 25 اگست 2015 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری اور سردار مقصود لغاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خاصے عرصہ سے میر بلخ شیر مزاری سے ملاقات نہیں ہوئی تھی اس لیے ان سے ملنے آئے ہیں۔ اس موقع پر سردار زاہد محمود مزاری اور سردار نصر اﷲ دریشک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :