لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی لیڈی ڈاکٹرز کو حراساں کرنے والا گینگ تاحال سرگرم

muhammad ali محمد علی منگل 25 اگست 2015 00:18

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی لیڈی ڈاکٹرز کو حراساں کرنے والا گینگ تاحال ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی لیڈی ڈاکٹرز کو حراساں کرنے والا گینگ تاحال سرگرم ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کے مختلف ہسپتالوں کی لیڈی ڈاکٹرز کو ایک نامعلوم گینگ کی جانب سے حراساں اور بلیک میل کیے جانے کا کیس سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ گینگ میں شامل افراد گزشتہ کچھ عرصے سے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی لیڈی ڈاکٹرز کے فیس بک اور وٹس ایپ اکاوَنٹ ہیک کرکے ان میں موجود تصاویر اور دیگر معلومات چرا لیتے ہیں اور بعد ازاں خود کو 2 حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کرکے ان لیڈی ڈاکٹرز کو حراساں کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک میل کرکے رقم بٹور لیتے ہیں۔

ان واقعات کے بعد کئی لیڈی ڈاکٹرز شدید خوف کا شکار تھیں اور گینگ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث ان واقعات کی شکایت درج کروانے سے قاصر تھیں۔ تاہم اب کچھ خواتین کی جانب سے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ان واقعات کی شکایت درج کروا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :