ایاز صادق ا لیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف بدھ کو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے

پیر 24 اگست 2015 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24اگست۔2015ء) سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق ا لیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف بدھ کو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گئے جس کیلئے انھوں نے وکلاء کا پینل بنادیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق این اے 122 کے حوالے سے ا لیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف بدھ کو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گئے ۔ایاز صادق نے سپریم کور ٹ سے رجوع کرنے کیلئے وکلاء کا پینل بنادیا ہے جس میں سعید الظفر ،خواجہ حارث اور شاہد حامد شامل ہیں۔حلقہ این اے 122کے فیصلے کی مصدقہ کاپی سردار ایاز صادق کے وکلا ء کو موصول ہو گئی ہے۔ایاز صادق کے وکیل خواجہ سعید الظفرکا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف اپیل کا ڈرافٹ تیار کرکے ایاز صادق کے سپرد کردیا گیا ہے۔