ساہیوال، غلہ منڈی پولیس نے اپنی دو لڑکیوں کو قتل کرنے والی ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 24 اگست 2015 23:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24اگست۔2015ء) غلہ منڈی پولیس نے اپنی دو لڑکیوں کو قتل کرنے والی ملزمہ پروین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، ملزمہ نے بچیوں کا قتل غربت ار خاوند سے جان چھڑانے کی خاطر کیا، ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی جاوید خان نے ملزمہ سے تفتیش کے بعد بتایا کہ ملزمہ پروین نے آصف کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، آصف اس وقت لاہور میں چنے نان کی ریڑھی لگاتا ہے، دونوں کے درمیان اکثر غربت کے باعث جھگڑا رہا تھا، بچوں کو قتل کرنے سے پہلے پروین ملزمہ کے پاس صرف دس روپے تھے، اس نے روٹی کھانے کی بجائے بسکٹ کھا کر بھوک مٹائی تھی، ان حالات میں مایوس و پریشان تھی اپنے خاوند سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی خاطر اس نے اپنی بیٹیوں اڑھائی سالہ میمونہ اور چار سالہ ماہ نور کو قتل کر دیا، ملزمہ اپنے جرم پر شرمندہ ہے اور زندہ رہنے کی بجائے مرجانے کی باتیں کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :