امریکی صحافی مارک سہگل بے نظیر قتل کیس میں شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے آمادہ ، (پرسوں یو لنک کے ذریعے کمشنر آفس راولپنڈی میں بیان ریکارڈ کرائیں گے

پیر 24 اگست 2015 21:40

امریکی صحافی مارک سہگل بے نظیر قتل کیس میں شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) امریکی صحافی مارک سہگل بے نظیر قتل کیس میں شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے آمادہ ہوگئے ، مارک سہگل واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ویڈیو لنک کے ذریعے ( پرسوں بدھ کو کمشنر آفس راولپنڈی میں بیان ریکارڈ کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ بے نظیر قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے صحافی مارک سہگل سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا ریکارڈ بیان کرانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، وہ( بدھ کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر آفس راولپنڈی میں بیان ریکارڈ کرائیں گے ۔

واضح رہے کہ مارک سہگل نے کہا تھا کہ بینظیر قتل کیس سے متعلق ان کے پاس اہم شواہد ہیں۔

متعلقہ عنوان :