بینکوں کے درمیان ڈالرز کی خرید و فروخت کے فرق میں اضافہ

پیر 24 اگست 2015 15:33

بینکوں کے درمیان ڈالرز کی خرید و فروخت کے فرق میں اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)بینکوں کے درمیان ڈالر کی خریدو فروخت کا فرق مزید بڑھ گیا اور ڈالر 58 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ عوام کو ڈالر 104 روپے 10 پیسے کے قریب مل رہا ہے ۔ بینکوں کی جانب سے فروخت کیے جانے والا ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ ڈالر کی قدر میں 58 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 102 روپے 60 پیسے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مختلف ممالک کی کرنسیوں میں گراوٹ کے باعث روپیہ بھی ڈگمگا رہا ہے ۔

دوسری جانب عوام کو ڈالر 104 روپے 10 پیسے کے قریب مل رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالر کے حوالے سے پالیسی کو سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر میں درمیان 10 پیسے سے زیادہ کا فرق نہیں ہونا چاہیئے ۔ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا جس میں پیٹرولیم مصنوعات ، کھانے کا تیل اور اشیا بھی مہنگی ہوسکتی ہیں ۔